Live Updates

وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل

وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کیساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے ،ْ ذرائع

پیر 20 اگست 2018 14:21

وزیراعظم عمران خان بنی گالہ سے ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان اپنی سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہوگئے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد وزیراعظم ہاؤس میں نہ رہنے کا اعلان کیا تھا جس کیلئے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب کی اینکسی کا انتخاب کیا گیا تھا تاہم سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر رہائش گاہ کوتبدیل کرکے ملٹری سیکرٹری ہاؤس کاانتخاب کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی ذاتی رہائش گاہ بنی گالہ سے سرکاری رہائش گاہ ملٹری سیکریٹری ہاؤس منتقل ہوگئے۔ملٹری سیکریٹری ہاؤس وزیراعظم ہاؤس سے متصل کالونی ہے جس کے مکان نمبر ایک میں وزیراعظم عمران خان نے رہائش اختیار کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنی اہلیہ کیساتھ صرف اتوار کا روز بنی گالہ میں گزارا کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات