سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے موضع چاوہ میں بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی دوشیزہ کے قتل کا مقدمہ درج

پولیس تھانہ بھیرہ نے اپنی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی

پیر 20 اگست 2018 14:21

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سرگودھا کے قصبہ بھیرہ کے موضع چاوہ کے ایک گھر میں کردار کے شبہ پر بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی دوشیزہ کا مقدمہ قتل درج کر کے مقتولہ کی نعش ورثاء کے سپرد کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ موضع چاوہ کے محمد آصف کے ڈیرہ پر 18 سالہ محمد بشیر اپنی17 سالہ بہن صغری عرف آصفہ نورین کو کردار پر شبہ پر اس وقت قتل کر دیا جب وہ معمول پر گھر کے کام کر رہی تھی۔واردات میںملزم فائرنگ کرکے فرار ہو گیا اور دوشیزہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس تھانہ بھیرہ نے اپنی مدعیت میں مقدمہ قتل درج کر کے ملزم کی تلاش شروع کر دی۔

متعلقہ عنوان :