انڈونیشیائی جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں 13مزید افراد ہلاک

پیر 20 اگست 2018 14:21

انڈونیشیائی جزائر میں زلزلے کے شدید جھٹکوں کے نتیجے میں 13مزید افراد ..
جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) انڈونیشیا کے جزیرے لومبوک اور سٴْمباوا میں زلزلوں کے شدید جھٹکوں میں مزید 13افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اتوار اور پیر کی درمیانی شب لومبوک میں ایک مرتبہ پھر 6.9 کی شدت کا زلزلہ آیا۔

(جاری ہے)

اس زلزلے کی وجہ سے کئی مقامات پر مٹی کے تودے بھی گرے۔ لومبوک اور سٴْمباوا میں یہ ہلاکتیں عمارتوں کے گرنے سے ہوئی ہیں۔ انڈونیشیا میں آفتوں سے نمٹنے والے ادارے نے بتایا کہ ان جزائرے میں 18 سو سے زائد مکانات منہدم بھی ہوئے ہیں۔ زلزلوں کے مسلسل جھٹکوں سے ان دونوں جزائر میں شدید خوف و ہراس پیدا ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :