جاپان کو رواں ہفتے میں 2 سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا ہو گا، محکمہ موسمیات

پیر 20 اگست 2018 14:27

جاپان کو رواں ہفتے میں 2 سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا ہو گا، محکمہ موسمیات
ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) جاپانی محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 2 طاقت ورسمندری طوفان اگلے دنوں میں مختلف ملکی علاقوں سے ٹکرانے والے ہیں۔جرمن خبررسا ں ادارے کے مطابق ان میں سے ایک طوفان آج منگل کو جنوبی جاپانی جزیرے کیوشٴْو سے ٹکرائے گا۔

(جاری ہے)

یہ موجودہ سیزن کا انیسواں سمندری طوفان ہے۔ اس جزیرے کی ساحلی پٹی سے دس میٹر تک بلند لہروں کے ٹکرانے کا امکان ہے۔ ایک اور یعنی بیسواں طوفان رواں ہفتے کے دوران جمعرات کو جاپان کے مرکزی علاقے سے ٹکرائے گا۔ جاپان میں گزشتہ 3 دہائیوں کے دوران اتنی زیادہ تعداد میں سمندری طوفان نہیں آئے ہیں۔ ان کی زد میں آ کراب تک 220 ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :