Live Updates

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی وفاقی کابینہ کے وزراء کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

پیر 20 اگست 2018 14:27

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کی وفاقی کابینہ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے وفاقی کابینہ کے وزراء کو حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میڈیا ونگ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ نئی وفاقی کابینہ انتہائی باصلاحیت، مخلص اور دیانتدار وزراء پر مشتمل ہے اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے وژن کی عکاس ہے۔

نئی کابینہ عمران خان کی قیادت میں ملک کو صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ نئی وفاقی کابینہ عوامی امنگوں پر پورا اترے گی اور ملک میں خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے نئی کابینہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار اور کامیابی کے لئے دعا کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات