نئی وفاقی کابینہ میں تین خواتین شامل،

ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بین الصوبائی رابطہ، ڈاکٹر شیریں مزاری انسانی حقوق، زبیدہ جلال دفاعی پیدوار کی وفاقی وزیر ہوں گی

پیر 20 اگست 2018 14:27

نئی وفاقی کابینہ میں تین خواتین شامل،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) حلف اٹھانے والی نئی وفاقی کابینہ میں تین خواتین شامل ہیں جن میں دو براہ راست جبکہ ایک خواتین کی مخصوص نشست پر کامیاب ہو کر قومی اسمبلی میں آئی ہیں۔

(جاری ہے)

پیر کو حلف اٹھانے والی نئی کابینہ میں سابق سپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بین الصوبائی رابطہ، ڈاکٹر شیریں مہر النساء مزاری انسانی حقوق جبکہ زبیدہ جلال دفاعی پیدوار کی وفاقی وزیر ہوں گی۔