عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ پیر کو بھی کم رہے

پیر 20 اگست 2018 14:27

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ پیر کو بھی کم رہے
سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کے نرخ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو بھی کم رہے۔

(جاری ہے)

سنگا پور مرکنٹائل ایکسچینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ سی کروڈ کی ستمبر کے لئے سپلائی 24 سینٹ (0.3 فیصد)کمی کے ساتھ 71.59 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی بھی 24 سینٹ (0.4 فیصد)کمی کے ساتھ 65.67 ڈالر فی بیرل طے پائی۔

متعلقہ عنوان :