والکس ویگن اے جی میکسیکو میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں5.5 فیصد بڑھانے کے لئے رضامند

پیر 20 اگست 2018 14:31

والکس ویگن اے جی میکسیکو میں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں5.5 فیصد بڑھانے ..
برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) یورپ کا بڑا جرمن کار برانڈ والکس ویگن اے جی نے میکسیکو میں اپنے کارخانوں کے ملازمین کی تنخواہوں میں5.5 فیصد بڑھانے کے لئے رضامندی ظاہر کردی اور کہا ہے کہ آئندہ مالی سال میں بھی ان ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔

(جاری ہے)

والکس ویگن اے جی کی میکسیکن مزدور یونین جس نے تنخواہیں نہ بڑھانے کے معاملے پر کمپنی کو ہڑتال کی کال دے رکھی تھی کے مطابق والکس ویگن اے جی نے ملازمین کی تنخواہیں 5.5 فیصد بڑھا دینے کے لئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے اور کہا ہے کہ آئندہ سال اس کے علاوہ تنخواہوں میں اضافہ ہو گا۔ میکسیکو میں والکس ویگن کا کارخانہ وسطی شہر پیوبلا میں قائم ہے۔

متعلقہ عنوان :