پاکستان سائنس فائونڈیشن سائنس کاروان کوئٹہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب ،طلباء نے ملی نغمے اور قومی ترانا پیش کیا

پیر 20 اگست 2018 14:31

کوئٹہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان سائنس فائونڈیشن سائنس کاروان کوئٹہ کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں گورنمنٹ ہائی سکول وحدت کالونی میں تقرری مقابلے کی تقریب منعقدکی گئی ،تقریب میں طلباء کا جوش جذبہ قابل دید تھا جس میں بچوں نے ملی نغمے اورقوامی ترانہ پیش کیاگیا، مقررین نے قیام پاکستان اور ملک میں آج کے چیلنجز پر روشنی ڈالی ،تقریب میں پرچم کشائی بھی کی گئی اس موقع پر محمد عدنان انچارج سائنس کاروان کوئٹہ نے اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادی ایک لفظ نہیں ،ایک عظیم نعمت ہے جو قومیں اس نعمت کی قدر نہیں کرتیں وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے ،14اگست کا دن ہمیں احساس دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے بزرگوں نے حصول پاکستان کے لیے جانی ومالی قربانیوں کا نذارانہ پیش کیا ،اس موقع پر پرنسپل سکول نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کی تعمیر وترقی اور حفاظت کے لیے ہمیں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،اس موقع پر پرنسپل طارق یوسف ،محمدفاروق،اختر محمد،شیر احمد ،عبدالخالق سیال،صفدر اقبال ،محمد طارق ،محسن نے بھی خطاب کیا،انہوں نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تعلیم پر توجہ دیکر پاکستان کا مستقبل سنوارسکتے ہیں،انہوںنے پاکستان سائنس فائونڈیشن کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سائنس فائونڈیشن بلوچستان کے طلباء میں سائنس کے شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کررہی ہے،آخر میں پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔