کوئٹہ میں عید االالضحیٰ کے موقع پر شہر کے مختلف مقاما ت پرمویشی منڈیاں سج گئیں

پیر 20 اگست 2018 14:31

کوئٹہ میں عید االالضحیٰ کے موقع پر شہر کے مختلف مقاما ت پرمویشی منڈیاں ..
کوئٹہ۔20 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں عید االالضحیٰ کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف مقاما ت پرمویشی منڈیا سج گئیں،مویشیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں،گاہکوں کی عدم دلچسپی مالدار بھی پریشانی کا شکار ہیں ،تفصیلات کے مطابق ذی الحج کا چاند نظر آنے سے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف مقامات ،تختانی بائی پاس،عالمو چوک،سبزل روڈ ،کواری روڈ ،اسمنگلی روڈ اور اطراف کے علاقوں میں عارضی مویشی منڈیا ں سج گئیں ہیں جہاں شہریوں کی بڑی تعداد نے رخ کرلیا تاہم بکروں اور دنبوں ،گائے اور اونٹوں کی آسمان سے باتیں کرتی قیمتیں گاہکوں کی عدم توجہ کا سبب ہیں ،منڈیوں میں خریدار مویشیوں کی قیمتیں سن کر خریدار پریشان ہوکر واپس چل دیئے ،کواری روڈ میویشی منڈی سے گاہک روزی خان ترین نے ’’اے پی پی‘‘سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی مال مویشی کی قمیتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، متوسط طبقے کے لیے سنت ابراہیمی کی پیروی کرنا مشکل ہوتا جارہا ہے،اس موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھیں انہوں نے بھی خصوصی طور پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس بار بکرا ،دنبا خریدنا ممکن نہیں تاہم اس فریضے کی ادائیگی کے لیے گائے کی قربانی میں حصہ ڈالیں گے ،اس موقع پرشہریوں نے بکر منڈی میں ناکافی سہولیات کا بھی شکوہ کیااور ضلعی انتظامیہ سمیت متعلقہ حکام سے اپیل کی وہ روزانہ کی بنیاد پر لائے گئے جانوروں پر اسپرے کریں ۔

متعلقہ عنوان :