خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں عارضی طور پر بے گھر افراد کی85 ہزار متاثرہ مکانات کا سروے مکمل

پیر 20 اگست 2018 14:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع میں عارضی طور پر بے گھر افراد کے متاثرہ مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے۔ اب تک 85 ہزار مکانات کے سروے مکمل کیا جا چکا ہے جبکہ 20 ہزار مکانات کا سروے رواں سال دسمبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بحالی و تعمیر نو کے ادارہ آر آر یو کے پروگرام منیجر نے پیر کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے آپریشن ضرب عضب سے متاثر ہونے والے عارضی طور پر بے گھر افراد کے متاثرہ مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے، اب تک 85 ہزار سے زائد مکانات کا سروے مکمل کیا گیا ہے جبکہ 20 ہزار سے زائد مکانات کے سروے کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ مکانات کے سروے کا عمل رواں سال کے آخر تک مکمل کر لیا جائے گا۔ مکانات کے سروے کے عمل میں سیکورٹی فورم، محکمہ مال، مقامی تعلیمی مراکز کے اساتذہ شامل ہیں جبکہ مقامی طو رپر علاقہ کے مشران کو بھی سروے ٹیم میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ مکمل طور پر تباہ ہونے والے مکان کا معاوضہ چار لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثر ہونے والے گھر کے مالک کو ایک لاکھ 60 ہزار روپے ادا کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :