چین کا ’’نیو انرجی وہیکلز‘‘ کے شعبے میں مسابقت کے لیے نئی پالیسیاں جاری کرنے پر غور

پیر 20 اگست 2018 14:44

چین کا ’’نیو انرجی وہیکلز‘‘ کے شعبے میں مسابقت کے لیے نئی پالیسیاں ..
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) چین نے اپنے ’’نیو انرجی وہیکلز‘‘ کے شعبے میں مسابقت کے لیے جلد نئی پالیسیاں جاری کرے گا۔سرکاری ذرائع ابلاغ میں نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارمز کمیشن کے حوالے سے شائع بیان کے مطابق پالیسی ساز موٹر سازی کی صنعت میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کے حصول کے نئی پالیسیوں بارے غور کررہے ہیں، ان پالیسیوں کے تحت بجلی سے چلنے والی گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں سالانہ کم از کم 1 لاکھ گاڑیاں تیار کرنے کی حامل ہوں جو پیداواری تسلسل کو قائم بھی رکھ سکیں۔

نئی پالیسی سازی میں ڈیزل اور پٹرول سے چلنے والی کاروں کے خلاف سخت پالیسیاں عائد کی جائیں گی جن میں ان کے نئے منصوبوں پر پابندی بھی شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرک وہیکلز کے شعبے کو مستحکم کرنے کے لیے مزید سخت اقدامات بھی کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

چین مسلسل تین سال تک الیکٹرک وہیکلز مارکیٹ میں سب سے زیادہ گاڑیاں فروخت کرنے والا ملک رہا، 2017ء میں اس کی بجلی سے چلنے والی 7 لاکھ 77 ہزار گاڑیاں فروخت ہوئیں۔2018ء کے پہلے 7 ماہ کے دوران چین میں 5 لاکھ 4 ہزار سے زیادہ الیکٹرک گاڑیاں تیار ہوئیں جو گزشتہ سال کی نسبت 85 فیصد زیادہ ہیں۔اس عرصے میں ان گاڑیوں کے 4 لاکھ 96 ہزار سے زیادہ یونٹ فروخت ہوئے جو 2017ء کے اسی عرصے کے مقابلے میں 97.1 فیصد زیادہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :