Live Updates

دھاندلی الیکشن کمیشن کے ماتھے پر بدنما داغ ہے ملکی استحکام ،

جمہوریت کیلئے انتخابی نتائج قبول کئے‘پرویز ملک (ن) لیگ ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے یہی راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں‘ خواجہ عمران نذیر

پیر 20 اگست 2018 14:49

دھاندلی الیکشن کمیشن کے ماتھے پر بدنما داغ ہے ملکی استحکام ،
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک اور رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ دھاندلی الیکشن کمیشن کے ماتھے پر بہت بڑا بدنما داغ ہے ملک کے استحکام اور جمہوریت کی بقاء کیلئے انتخابات کو قبول کیا، عمران خان حکومت کا امتحان شروع ہورہا ہے اچھے کام کی تعریف کریں گے مگر کسی ایسے عمل کو برداشت نہیں کریں گے جس سے جمہوری عمل پر آنچ آنے کا خدشہ پیدا ہو یا ملکی ترقی کیلئے اٹھائے گئے (ن) لیگ کے اقدامات کو نقصان پہنچے،مسلم لیگ (ن) ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ارکان اسمبلی سعدیہ تیمور،کنول لیاقت،غزالی سلیم بٹ چوہدری شہباز جاوید اقبال ،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ،انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) ملک میں جمہوریت کا فروغ چاہتی ہے ، ملک میں شفاف انتخابات ہوئے ہوتے تو آج پورا ملک عید کے موقع پر دوہری خوشیاں منا رہا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مسلم لیگ ن سب سے بڑی جماعت ہے۔ن لیگ چاہتی ہے کہ پاکستان صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنے۔ ہمیں اگلے چند سال میں پاکستان کو عظیم مملکت بنانا ہوگا، جمہوریت کے ذریعے پاکستان کو ترقی و خوشحالی سے ہم کنار کرسکتے ہیں، جمہوریت ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔ عام الیکشن کے نتائج کو خوشیوں میں شامل نہیں کرپائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات