Live Updates

تقریر میں اورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا ذکر خوش آئند ہے ،ْجاوید ملک

اورسیز پاکستانی ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑے رہے ہیں ،ْ آج تک حکومتی سطح پر ان کیلئے سنجیدہ پالیسی سازی نہیں کی گئی ،ْ وزیر اعظم کے خطاب پر رد عمل

پیر 20 اگست 2018 14:49

تقریر میں اورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا ذکر خوش آئند ہے ،ْجاوید ملک
منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) بحرین میں پاکستان کے سفیر جاوید ملک نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی تقریر میں اورسیز پاکستانیوں کی خدمات کا ذکر خوش آئند ہے مگر ان کے مسائل کے حل کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے خطاب پر اورسیز پاکستانیوں کے ردعمل میں جاوید ملک نے کہا کہ اورسیز پاکستانی ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑے رہے ہیں لیکن آج تک حکومتی سطح پر ان کے لیے سنجیدہ پالیسی سازی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن ایک سفید ہاتھی بن چکی ہے ،ْاگر حکومت واقعی اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کی ترقی کے سفر میں شامل کرنا چاہتی ہے تو اس حوالے سے پالیسی وضع کرنی ہوگی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :