انتظا میہ نیلم کی لوگوں سے کالعدم تنظیموں اورغیر رجسٹرڈ مدارس کو قر با نی کی کھا لیں نہ دینے کی اپیل

پیر 20 اگست 2018 14:50

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شا ہد نے عید قربان کے سلسلہ میں وزارت داخلہ سے جا ری کر دہ ہدایات کے حوالے سے ڈی سی آفس میں اجلاس کی صدارت کی جس میں تمام ضلعی آفیسران اور قا نون نافذ کر نے والے اداروں نے شر کت کی ۔اجلاس میں ضلعی اور تحصیل سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر ضلعی کمیٹی کے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل کمیٹی کے چیر مین ہو ں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علا وہ متعلقہ زکواةچیرمین، قانون نافذ کر نے والی ایجنسی کا نما ئندہ اورخیراتی اداروں سے ایک نما ئندہ شامل ہوں جو کہ اس با ت کو یقینی بنا ئیں گے کہ لو گ قر با نی کی کھا لیں غیر رجسٹرڈ تنظیمیں،این جی اوز اور کالعدم تنظیموں کو کسی صورت نہ دی جا ئیں۔ کمیٹی کی طر ف سے لو گوں کو قر با نی کی کھا لیں صرف رجسٹرڈ مستحق مدارس ،خیراتی اداروں اور فلاحی تنظیموں کو دینے کی اپیل کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :