Live Updates

آزاد کشمیر میں عوامی راج قائم ہونے والا ہے پھر یہاں سوئی گیس بھی آئے گی‘سید ظہور حسین نقوی

عمران خان کی صورت میں عوامی راج قائم ہو چکا کرپٹ مافیا کا دور اور ظلم کی اندھیری رات اب سنہری صبح میں بدل چکی ہے

پیر 20 اگست 2018 14:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پی ٹی آئی حلقہ نمبر 5 کے راہنما سید ظہور حسین نقوی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عوامی راج قائم ہونے والا ہے پھر یہاں سوئی گیس بھی آئے گی اور بجلی کے بلوں پر ظالمانہ جابرانہ ٹیکس بھی ختم ہو گا۔پاکستان میں عمران خان کی صورت میں عوامی راج قائم ہو چکا کرپٹ مافیا کا دور اور ظلم کی اندھیری رات اب سنہری صبح میں بدل چکی ہے پاکستان میں اب ظلم جبر اور ناانصافی کی اندھیری رات اختتام کو پہنچ چکی ہے عوامی راج قائم ہو چکا ہے۔

انتخابات کے بعد عمران خان نے پہلی وکٹری تقریر میں جہاں انہوں نے قومی ایجنڈا دیا وہاں کشمیر کاز کا ذکر کرتے ہوئے بھارت پر واضح کیا کہ میں بھارت سے تعلقات حامی ہوں مگر جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا انڈیا سے تعلقات قائم نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

ب،ہم برسراقتدار آ کر وفاق سے آزاد کشمیر کے حقوق کی نہ صرف بات کریں گے بلکہ یہ حقوق حاصل بھی کریں گے پانے کہ کشمیر کی آزادی کی ضمانت مضبوط و مستحکم پاکستان میں مضمر ہے۔

ہماری مائیں بہنیں اور بھائی اپنی جانوں و عصمتوں کی قربانی پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کو تھامنے کیلئے دے رہے ہیں۔ عمران خان کاویژن، تحریک انصاف کا منشور اور پی ٹی آئی کی حکومت کا سو دن کا ایجنڈاحقیقی عوامی امنگوں اور ضروریات کو مد نظر رکھ کر بنایا گیا کرپٹ مافیا کا سورج غروب ہوچکاہے تحریک انصاف کے کارکنان ووٹر سپورٹر کے لیے باعث فخر بات ہے کہ انکو عمران خان بیرسٹر سلطان محمود چودھری جیسی کرپشن سے پاک قیادت میسر ہے عمران خان نے جو عوام میں شعور اگائی بیدار کرنے عوام کو اپنے حقوق لینے اپنے حق کے لیے لڑنے آواز بلند کرنے کرپشن کے خلاف جنگ لڑنے کے لیے جو جدوجہد جاری رکھی ہے وہ ناقابل فراموش قابل تحسین ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات