تعلیم دشمن عناصر کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے‘ حاجی فدا ناشاد

پیر 20 اگست 2018 15:00

استور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) گلگت بلپستان قانون سازاسمبلی کے سپیکر حاجی فدا ناشاد نے کہاہے دیا مر میں شرپسندوں نے سکولز جلائے بلتستان میں بچوں کے نام پر آنے و الی درسی کتابیں کباڑ والے کو فروخت کر دی ہیں دونوں ایک طرح کے گھناؤنے جرم میں ملوث افراد کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں‘ ایسے تعلیم دشمن عناصر کو سخت سے سخت سزا ملنی چاہئے۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دیامر میں سکولز جلانے والے شرپسند تاحال پکڑے نہیں گئے تاہم بلتستان میں درسی کتابیں کباڑیے کو فروخت کرنے والے ملزمان فوری طورپر گرفتار کر لئے گئے ہیں یہی بلتستان اور دیامر میں فرق ہے بچوں کے نا م پر آنے والے درسی کتابیں کباڑئیے کو فروخت کرنے والے شرپسندوں کو گرفتار کر کے پولیس نے نہایت ہی مستحسن اقدام اٹھایا ہے اس بڑی کارروائی پر سکردو پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن لوگوں نے بچوں کے نام پر آنیو الی مفت کتابیں سٹاک کر کے کباڑیے کو فروخت کی ہیں ان کے خلاف سخت کارروائی ہو نی چاہئے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے پائے۔

متعلقہ عنوان :