Live Updates

نوازشریف،مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وزیراعظم عمران خان کی کابینہ نے نام ای سی ایل میں ڈالنے اورمنی لانڈرنگ کی رقوم واپس لانے کی منظوری دی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 20 اگست 2018 15:24

نوازشریف،مریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اگست 2018ء) وفاقی حکومت نے سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن ر صفدرکے نام ای سی ایل میں ڈال دیے،وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کی رقوم واپس لانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابقوزیراعظم عمران خان کی 20رکنی وفاقی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا ہے۔ تقریب حلف برداری کا انعقاد ایوان صدر میں ہوا۔

20رکنی وفاقی کابینہ میں 15وزراء جبکہ 5مشیر شامل ہیں۔تقریب حلف برداری کے بعد وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں ملک کی سیاسی، معاشی صورتحال میں بہتری لانے کیلئے مشاورت کی گئی۔ اسی طرح وفاقی کابینہ نے منی لانڈرنگ کی رقوم واپس لانے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ جبکہ وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ایک ٹاسک فورس بنا رہا ہوں جوبیرون ملک سے پیسا واپس لائے گی۔جو چوری کا پیسا واپس لائے گی۔امریکا کی رپورٹ ہے کہ ملک میں ہرسال 10ارب کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے۔جس نے بھی منی لانڈرنگ کی اس کا پیسا واپس لائیں گے۔عوام ایسے کسی لیڈر کوووٹ نہ دیں جس کاسارا پیسا اربوں روپیہ باہر پڑا ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں باہر سے سرمایہ کاری لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جو ہمارے لوگ بیرون ملک کام کررہے ہیں ان کوپیغام پہنچاؤں گا کہ ان کیلئے آسانیاں پیدا کریں ۔ہمارے وہ لوگ جوبیرون ملک جیلوں میں ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں وہ لاوارث نہیں ہیں۔ان کی مدد کریں ۔وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن کوختم کرنے کیلئے پورا زور لگائیں گے،صاحب اقتدار جب کرپشن کرتے ہیں ملکی ادارے تباہ کردیتے ہیں۔

ایک تونیب ہے جس کوہم طاقتور بنانے کیلئے مدد کریں گے۔دوسرا کے پی کی طرح قانون بنائیں گے جوبھی کرپشن کی نشاندہی کرے گااس کوواپس لے کر 25 فیصد اس کودیں گے۔ایس ای سی پی کوٹھیک کریں گے۔ایف آئی اے کے ذریعے جومنی لانڈرنگ ہوتی ہے میں خود اس پرنظر رکھوں گا۔کرپٹ لوگ ہرجگہ موجود ہیں۔ہرادارے میں بیٹھے ہوئے ہیں۔جب ہم ان پرہاتھ ڈالیں توجمہوریت خطرے میں آجائے گی۔یہ بہت شور مچائیں گے، لیکن آپ نے میرے ساتھ کھڑے رہنا ہے یا یہ ملک بچے گا یا پھر یہ کرپٹ لوگ بچیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات