کاﺅنٹی کرکٹ،اظہر علی نے وہ کارنامہ سر انجام دے دیا جو میانداد یا عمران خان بھی نہیں کرپائے

سمرسیٹ کی جانب سے اپنے فرسٹ کلاس کیریئر کی34سنچری سکور کی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 20 اگست 2018 15:28

کاﺅنٹی کرکٹ،اظہر علی نے وہ کارنامہ سر انجام دے دیا جو میانداد یا عمران ..
ٹانٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20اگست 2018 ء) قومی ٹیم کے سابق ون ڈے کپتان اظہر علی نے کاﺅنٹی کرکٹ میں سمر سیٹ کی جانب سے وہ کارنامہ سرانجام د ے ڈالا ہے جو ان سے قبل کوئی پاکستانی کرکٹر نہیں کرسکا تھا ۔2010ءمیں انگلینڈ ہی میں اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کرنے والے 33سالہ اظہر علی نے وورسٹر شائر کے خلاف نیوروڈ کرکٹ گراﺅنڈ میں پہلی اننگز میں 77گیندوں پر5چوکوں کی مدد سے37رنز سکور کیے اور پھر دوسری اننگز میں عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 188گیندوں پر13چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 125رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سمرسیٹ کی وورسٹر شائر کے خلاف141رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کیا ،یہ اظہر علی کے فرسٹ کلاس کیریئر کی34ویں سنچری تھی ،وہ اب تک162فرسٹ کلاس میچز میں 40.45کی اوسط سے10396رنز سکور کرچکے ہیں جن میں34سنچریاں اور42نصف سنچریاں شامل ہیں ،اب تک 20پاکستانی کرکٹر ز نے انگلینڈ میں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلی ہے تاہم ان میں سے کوئی بھی اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری نہیں بنا سکا تھا ۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ انگلش کلب سمر سیٹ نے رواں برس شیڈول کاﺅنٹی چیمپئن شپ کیلئے آسٹریلین بلے باز میٹ رینشا کے متبادل کے طور پر اظہر علی سے معاہدہ کیا تھا جو انجری مسائل کے باعث سمرسیٹ کو دستیاب نہیں تھے ، معاہدے کے تحت اظہر علی سات کاﺅنٹی میچز میں کلب کی طرف سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ اظہر علی نے سمرسیٹ کے ساتھ معاہدہ کرنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاﺅنٹی کھیلنے سے میرے تجربے میں اضافہ ہو گا اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے اپنی کارکردگی کو بہتر بنانے کیلئے بہت کچھ سیکھنے کا موقع بھی ملے گا، کوشش ہو گی کہ عمدہ پرفارم کر کے کلب کو فتوحات دلوانے میں کردار ادا کروں۔

متعلقہ عنوان :