گستاخانہ خاکوں پربھرپور احتجاج کریں گے،فواد چودھری
عوام کے جذبات کو سمجھتے ہیں،گستاخانہ خاکوں کی مذمت کرتے ہیں،احتجاج کیلئے ہالینڈ کے سفیر کوطلب کریں گے۔ وفاقی وزیراطلاعات ونشریات کی پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ پیر 20 اگست 2018 15:49
(جاری ہے)
وزیراعظم نے کہا کہ سرکاری خرچے پرکوئی بھی باہر نہیں جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ احتساب کا عمل ہم نے خود سے شروع کیا، ہمارا کرپشن کیخلاف عزم کسی شک سے بالا ہے۔تمام اثاثے عوام کے سامنے رکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ حسن ،حسین نواز اور اسحاق ڈار قومی مجرم ہیں ۔ان کوواپس لایا جائیں گے۔تاکہ سب قانون کے سامنے پیش ہوں اور مقدمات کا سامنا کریں۔جبکہ نوازشریف ،مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایون فیلڈ پراپرٹیز پاکستان کی ملکیت ہے ان پراپرٹیز کوواپس لانے کیلئے برطانوی عدالت سے رجوع کریں گے۔مہنگی گاڑیاں نیلام کردیں گے۔جن میں 88گاڑیاں نیلام کر دی جائیں گی۔وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کم کریں گے لیکن ملازمین کونوکری سے فارغ نہیں کیا جائے گا۔سرکاری اور تاریخی عمارتوں کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے۔ان میں ڈی سی اور کمشنرز کی رہائشیں بھی شامل ہیں۔سرکاری خرچ پرکسی وزیر کا بیرون ملک علاج نہیں ہوگا۔وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی دوصوبوں میں اپنی حکومت اور ایک صوبے میں مخلوط حکومت ہے ہم الیکشن جیتنے کیلئے اہل ہیں۔عارف علوی کوآسانی سے صدر منتخب کروا لیں گے۔فواد چودھری نے کہا کہ شہزاداکبرکی سربراہی میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے ۔تاکہ بیرون ملک غیرقانونی اثاثوں کوپاکستان واپس لایا جائے۔اس ٹاسک فورس فوری کام شروع کردے گی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے کہا کہ وزیراعظم کے اخراجات خودادا کئے، اگر نوازشریف نے چیک دیے ہیں ۔نوازشریف نے ٹیکس دیتے ہوئے غلط بیانی کی ہے یا پھر چیک والی بات غلط ہے۔اگر وہ دینا چاہتے ہیں توہم اخراجات کی لسٹ بھجوا دیتے ہیں۔وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات بجٹ میں شامل ہوتے ہیں۔فواد چودھری نے کہا کہ وزارت اطلاعات میں سیاسی بھرتیاں نہیں ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ قواعد کے مطابق اپوزیشن بھی پی آئی ڈی کا پلیٹ فورم استعمال کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزارت توانائی بھاشا ڈیم اور دیگر منصوبوں سے متعلق رپورٹ دے گی۔مزید اہم خبریں
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.