ریلوے میں مداخلت برداشت نہیں کرونگا ،ْشیخ رشید

مال گاڑیوں کی تعداد ڈبل کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جاسکتا ہے ،ْ میڈیا سے گفتگو

پیر 20 اگست 2018 16:05

ریلوے میں مداخلت برداشت نہیں کرونگا ،ْشیخ رشید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) نو منتخب وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے واضح کیا ہے کہ ریلوے میں سیاسی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔وزیر ریلوے اور سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ریلوے کو سرمایہ کاری کے لئے کھولنا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مال گاڑیوں کی تعداد ڈبل کرنے کی اشد ضرورت ہے، ریلوے کو جدت پسندی سے بدلا جاسکتا ہے، ادارے میں کرپشن کو تمام درجات پر ختم کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ وزیر ریلوے شیخ رشید سمیت 16وزراء پر مشتمل نئی وفاقی کابینہ نے ایوان صدر میں حلف اٹھایا ،ْصدر مملکت ممنون حسین نے ان سے حلف لیا۔وفاقی کابینہ میں ان 16وزراء کے علاوہ 5مشیران بھی شامل ہیں۔