جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میںسٹیج ڈرامہ ’عشق سمندر‘پیش کیا گیا

پیر 20 اگست 2018 16:13

جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میںسٹیج ڈرامہ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل میںسٹیج ڈرامہ ’عشق سمندر‘پیش کیا گیا جسے ایم زیب نے تحریرکیا تھا ۱ورہدایات سینئرآرٹسٹ وحیدمنہاس نے دی تھیں جبکہ فنکاروں میں مسعودخواجہ،حمیدبابر،رانا کاشف،جھلک علی،نورعلی،وحیدمنہاس اوردیگرشامل تھے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ سماجی مسائل پر مبنی تھا جسے شرکاء نے خوب پسندکیا۔

کھیل کے اختتام پرگفتگوکرتے ہوئے ناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ آرٹس کونسل میں جشن آزادی کی خوشیاں ابھی تک جاری ہیں ۔انھوں نے کہا کہ سماجی مسائل کا تعلق براہ راست عوام سے ہوتا ہے جسے ایک دوسرے کی مددسے بھی ان مسائل پرقابوپایا جاسکتا ہے۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ اگست کے پورے مہینے میں جشن آزادی کی تقریبات کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :