ترکی کا اپنی فلم’’دی وائلڈ پیئر ٹری‘‘ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے بھجوانے کا اعلان

پیر 20 اگست 2018 16:43

ترکی کا اپنی فلم’’دی وائلڈ پیئر ٹری‘‘ اکیڈمی ایوارڈ کے لئے بھجوانے ..
انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) ترکی نے 91 ویں اکیڈمی ایوارڈ ز میں غیر ملکی زبان کی بہترین فلم کی کیٹاگری کے لئے اپنے فلم’’دی وائلڈ پیئر ٹری‘‘بھجوانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کو پروڈکشن فلم’’دی وائلڈ پیئر ٹری‘‘کی کہانی ایک نوجوان رائٹر کے گرد گھومتی ہے جو اپنا لکھا ہوا ناول شائع کروا کر پیسے کمانا چاہتا ہے۔اس فلم کا پریمیئر کانز فلمی میلے میں ہو چکا ہے،فلم کے ڈائریکٹر نوری بلیگ سیلین 2014 میںکانز میلے کا ’’پام ڈی اور‘‘ ایوارڈ اور 2008 میں بہترین ڈائریکٹر کا کانز ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :