وزیراعظم عمران خان کے وژن اور سادگی وکفایت شعاری مہم کو موثر انداز میں عوام تک پہنچانے میں ذرائع ابلاغ کا اہم کردار ہے
سرکاری ذرائع ابلاغ کو غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی طرز پر کسی سیاسی مداخلت کے بغیر زیادہ خود مختار بنایا جائے گا سیاسی مقاصد کے لئے اشتہارات کے استعمال کے روایتی طریقے کو ختم کیا جائے گا وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کی وفاقی کابینہ کی حلف برداری کے بعد ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت
پیر 20 اگست 2018 16:43
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ نئی حکومت معاشرے سے بدعنوانی کے خاتمے، کفایت شعاری مہم، صحت و تعلیم کے شعبوں کی بہتری، ماحولیاتی مسائل کے حل اور ادارہ جاتی اصلاحات سمیت مختلف شعبہ کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے وژن کو اجاگر کرنے میں ذرائع ابلاغ کی معاونت چاہے گی۔
انہوں نے بالخصوص سمندر پار پاکستانیز کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا ان شعبوں کو نمایاں کر سکتا ہے جن میں ملک آگے بڑھ رہا ہے اور ان شعبوں کی بھی نشاندہی کرے جہاں سمندر پار پاکستانی سرمایہ کاری کر کے قومی معیشت کو فروغ دینے میں معاون ہو سکتے ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اپنی وزارت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ترجیحات میں عامل صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنا اور آٹھویں ویج بورڈ کے عمل کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی)، ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی ویژن سمیت سرکاری ذرائع ابلاغ کے پیشہ ورانہ امور کار کو بہتر بنایا جائے گا اور غیر ملکی ذرائع ابلاغ کی طرز پر کسی سیاسی مداخلت کے بغیر انہیں زیادہ خود مختار بنایا جائے گا۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان اداروں کے بورڈز کو زیادہ مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ ان کے سروس سٹرکچر کی تشکیل نو کی جائے گی۔ پی ٹی وی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اسے بی بی سی جیسے بین الاقوامی نیوز چینلز کے برابر لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔ اس کے علاوہ پی ٹی وی کو سارک کے خطے میں میڈیا کے میدان میں اپنا فعال کردار ادا کرنے کے قابل بھی بنانے کے لئے بھی کوشاں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لئے اشتہارات کے استعمال کے روایتی طریقے کو ختم کیا جائے گا جبکہ یہ کوشش ہو گی کہ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے جائز حقوق کا تحفظ ہو۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی استعداد کار بڑھانے اور تشکیل نو کے ذریعے انہیں زیادہ موثر بنانے پر توجہ دی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.