جے یو آئی (ف) کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کیخلاف عید الاضحی کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کرانے کا اعلان

گستاخانہ خاکوں کامقابلے سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ،حکومت پاکستان ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرے ‘مطالبہ

پیر 20 اگست 2018 17:07

جے یو آئی (ف) کا گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کیخلاف عید الاضحی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) جمعیت علماء اسلام (ف) نے نے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان کیخلاف عید الاضحی کے اجتماعات میں مذمتی قرار دادیں منظور کرانے کا اعلان کر دیا ۔اس بات کا اعلان جے یو آئی کے ناظم عمومی مولانا عبد الغفور حیدری اور دیگر راہنمائوںمولانا فضل علی حقانی ،مولانا محمد امجد خان ،حافظ حسین احمد ،مولانا عبد القیوم ہالیجوی محمد اسلم غوری،مولانا صلا ح الدین ایوبی،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مفتی ابرار احمد نے کیا ۔

انہوں نے کہاکہ مقدس ہستیوں اور مذاہب کا احترام لازمی قرار دلانے کے لئے عالم اسلام یو این او پر زور دے ،خاکوں کی اشاعت دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے لیکن عالمی دنیا خاموش تماشائی بنی ہو ئی ہے ،اسلامی ممالک کا اتحاد سے ہی ایسی مذمو سازش کو روکا جا سکے گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کامقابلے سے ہالینڈ کی اسلام دشمنی کھل کر سامنے آگئی ہے ،یو این او تماشا دیکھنے کے بجائے قانون بنائے جس میں ہر پیغمبر کی شان میں گستاخی کو جرم اور اس کی سزا موت مقرر کرے ۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ہالینڈ سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان کرے اور ہالینڈ سفیر کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک بدر کرے ۔انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ کرانے والے عالم اسلام کے سب سے بڑے دشمن ہیں ،گستاخانہ خاکے چھاپ کر مسلمانوں کے جذبات سے کھیلا جا رہا ہے ،مسلمان ہر بات کو برداشت کر سکتا ہے لیکن پیغمبر آخر الزمان ﷺ کی شان میں گستاخی کو برداشت نہیں کر سکتا۔

عالم اسلام کو اس حوالے سے کردار ادا کر نے کے لیئے فوری جرأت مندانہ مؤقف دنیا کے سامنے لانا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اسلامی ممالک خاموشی توڑیں اور ناموس رسالت ؐ کے لیئے جرأت مندانہ مؤقف اختیار کریں ۔انہوں نے کہاکہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے اعلان نے عالم اسلام کے جذبات کو مجروح کیا ہے ،یو این او اور عالمی ادارے ان باتوں کا سختی سے نوٹس لیں ۔