مقبوضہ کشمیر ، بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی ، مزید ایک نوجوان شہید

پیر 20 اگست 2018 17:13

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں ایک اور نوجوان شہید ہو گیا جس کے بعد گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت پانے والے نوجوانوں کی تعداد چار ہو گئی ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بارہمولہ میں تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران بھارتی فوجیوں نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شہید کر دیا ۔ اس سے قبل ضلع کپواڑہ میں تین نوجوانوں کو شہید کیا گیا تھا ۔ سوپور میں بھارتی فوجیوں نے تلاشی اور سرچ آپریشن کے دوران درجنوں بیگناہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ ۔