سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہاشم بن صدیق کا پاکستانی عازمین حج کیلئے کئے جانیوالے انتظامات پر مکمل اعتمادکااظہار

پیر 20 اگست 2018 17:13

سعودی عرب میں پاکستانی سفیر خان ہاشم بن صدیق کا پاکستانی عازمین حج ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر خان ہاشم بن صدیق نے وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان کی طرف سے پاکستانی عازمین حج کیلئے کئے جانیوالے انتظامات پر اپنے مکمل اعتمادکااظہارکیاہے۔ اپنے ایک بیان کے مطابق انہوں نے ڈائریکٹرجنرل حج ڈاکٹرساجد یوسفانی کی ٹیم میں شامل رضاکاروں کی سخت محنت اورلگن کے جذبہ سے کام کرنے کو سراہا۔

(جاری ہے)

انہوں نے پاکستانی عازمین کوسہولیات دینے کے حوالے سے پاکستانی مشن اورحج ڈائریکٹوریٹ کے درمیان تعاون کوسراہا۔انہوں نے پاکستانی حجاج سے وطن عزیز اورمسلم امہ کی ترقی اورخوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگنے پر زوردیا۔پاکستانی سفیر نے حکومت پاکستان اورپاکستانی عوام کی جانب سے عازمین کیلئے اقدامات اورخصوصی توجہ پر سعودی عرب کے فرمان روائ اورخادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اورولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو خراج تحسین پیش کیا