تھائی لینڈ کی ملکہ مادر سیریکیت کو انفلوئنزا کے باعث ہسپتال داخل کر دیا گیا

پیر 20 اگست 2018 17:26

بنکاک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) تھائی لینڈ کی چھیاسی سالہ ملکہ مادر سیریکیت کو انفلوئنزا کے باعث ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے ایوان شاہی کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ شدید بخار اور کھانسی کے باعث سیریکیت کو بنکاک میں ہسپتال میں داخل کر دیا گیا ۔ بیان میں کہا گیا کہ ابتدائی علاج کے بعد ملکہ کی حالت اب کافی بہتر ہے تاہم انہیں مکمل طور پر ان کی صحت ٹھیک ہونے تک انہیں آبزرویشن میں رکھا جائے گا ۔ ۔

متعلقہ عنوان :