فلسطینی لڑکے کو قتل کرنیوالے پولیس اہلکار کی سزا دوگنا کر دی گئی

پیر 20 اگست 2018 17:27

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) اسرائیلی سپریم کورٹ نے ایک فلسطینی لڑکے کو قتل کرنے والے سابق بارڈر پولیس اہلکار بین ڈیری کی سزا دو گنا کر دی۔

(جاری ہے)

اسرائیلی سپریم کورٹ نے ایک فلسطینی لڑکے کو قتل کرنے والے سابق بارڈر پولیس اہلکار بین ڈیری کی سزا 9 ماہ سے بڑھا کر18 ماہ کر دی گئی ہے۔ سرحدی پولیس کے اس سابق اہلکار پر الزام ثابت ہوا تھا کہ اس نے 2014ئ میں مغربی اردن میں پتھراؤ کرنے والے ایک سترہ سالہ لڑکے کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ عدالت کے مطابق ڈیری کو اس فلسطینی لڑکے سے کوئی سنگین خطرہ نہیں تھا۔