پنجاب میں جولائی تا مارچ 22 لاکھ 80 ہزار 638 کاشتکاروں کو 585.21 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے، سٹیٹ بینک

پیر 20 اگست 2018 17:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) گذشتہ مالی سال 2018ئ کے ابتدائی نوماہ ( جولائی تا مارچ) کے دوران پنجاب میں 22 لاکھ 80 ہزار 638 کاشتکاروں نے زرعی قرضے کی سہولت سے استفادہ کیا ہے اور صوبہ میں 585.21 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر صوبہ سندھ میں 3 لاکھ 70 ہزار 743 کاشتکاروں کو 67.95 ارب روپے جبکہ خیبرپختونخوا میں 49 ہزار 271 کاشتکاروں کو 10.67 ارب روپے اور بلوچستان میں 2 ہزار 893 کاشتکاروں کو 0.54 ارب روپے کے زرعی قرضہ جات جاری کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں زرعی قرضہ کی سہولت سے استفادہ کرنے والے صارفین کی تعداد 19 ہزار 559 رہی اور ان میں 1.49 ارب روپے اور گلگت بلتستان کے 2 ہزار 830 کاشتکاروں کو 0.43 ارب روپے کے زرعی قرضے جاری کئے گئے۔