پیرس، سرب شہری نے جنوبی کورین تاجر کو بٹ کوائنز کے بدلے 20 لاکھ یورو کے جعلی نوٹ دے دیے

پیر 20 اگست 2018 17:31

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اگست2018ء) پیرس میں جنوبی کوریا کے تاجر کو 2 ملین یورو مالیت کے بٹ کوائن کے بدلے یورو کے جعلی نوٹ دے دیے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جنوبی کوریا کا ایک مالدار تاجر جو کرپٹوکرنسی کا ماہر ہے، نے ایک ہوٹل میں 2 ملین یورو کے بٹ کوائنز یورو کے بدلے ایک سرب شہری کو فروخت کیے تاہم اسے کچھ وقت کے بعد احساس ہوا کہ اسے یورو کے جعلی نوٹ فراہم کیے گئے ہیں۔انھوں نے بتایا کہ کورین تاجر نے اس حوالے سے رپورٹ درج کرائی جس کے بعد مذکورہ سرب شہری کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے پر علم ہوا کہ سرب شہری ایک منظم جرائم پیشہ گروہ کا رکن ہے جو اسی ہوٹل میں بڑی پرتعیش زندگی گزار رہا ہے۔