کراچی، کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ،2 ڈاکو ہلاک

سرجانی ٹاؤن میں سہیل نامی نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی

پیر 20 اگست 2018 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلہ ہوا ہے۔ جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی انڈسٹریل ایریا میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقابلے میں پولیس کانسٹیبل ارشد کو تین گولیاں لگی ہیں۔دوسری جانب کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں نوجوان کو قتل کرنے والے ملزم نے گرفتاری دے دی ہے۔ ملزم نے فائرنگ کرکے سہیل نامی شخص کو قتل کیا تھا۔