کراچی، گلستان جوہر میں فلیٹ میں آتشزدگی کے باعث میاں بیوی سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی

پیر 20 اگست 2018 17:37

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر کے علاقے رابعہ سٹی میں واقع فلیٹ میں آتشزدگی کے باعث میاں بیوی سمیت 3 افراد جھلس کر زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی نجی اسپتال لے جایا گیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق جھلس کر زخمی ہونے والوں کی شناخت 60 سالہ رزاق، ان کی اہلیہ اور بیٹی 16 سالہ نادیہ کے ناموں سے ہوئی ہے تاہم واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا تھا۔

علاوہ ازیں بولٹن مارکیٹ میں علی محمد منزل کے چوتھے فلور پر واقع کپڑے کے گودام میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی 4 گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور 5 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔