Live Updates

عمران خان وزرا سے کیسے کام لیتے ہیں؟

خیبرپختونخوا کے سابق وزیر نے مجھے بتایا کہ اب جو وزیر بنیں گے انہیں لگ پتہ جائے گا کہ خان صاحب وزیروں کے ساتھ کیا کرتے ہیں کیونکہ عمران خان تو وزیروں کو دوڑا دوڑا کر تھکا دیتے ہیں،ارشاد عارف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 اگست 2018 17:02

عمران خان وزرا سے کیسے کام لیتے ہیں؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔20 اگست 2018ء) معروف صحافی ارشاد عارف کا کہنا ہے کہ ایون صدر میں تقریب حلف برداری میں میرے ساتھ ایک صاحب بیٹھے تھے انہوں نے مجھے بتایا کہ وہ خیبرپختونخوا کی سابقہ حکومت میں وزیر جنگلات تھے۔تو انہوں نے مجھے بتایا کہ اب جو وزیر بنیں گے انہیں لگ پتہ جائے گا کہ خان صاحب وزیروں کے ساتھ کرتے کیا ہیں۔کیونکہ عمران خان تو دوڑا دوڑا کر تھکا دیتے ہیں۔

مجھے اکثر رات کو 12 فون آجاتا تھا کہ فلاں علاقے میں درخت کٹا ہے۔ کیا تمہیں معلوم ہے کہ وہاں درخت کٹا ہے؟۔ایک بار مجھے مانسہرہ میں ٹمبر مافیہ سے متعلق پتہ چلا تو میں صبح چار بجے ہی وہاں پہنچ گیا تھا کہ خان صاحب کے پہنچنے سے پہلے میں ساری معلومات اکھٹی کر لوں۔ارشاد عارف کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزیراعظم عمران خان کے ساتھیوں نے اسی جذبے سے کام کیا تو پھر بہت فائدہ حاصل ہو گا۔

(جاری ہے)

ارشاد عارف کا مزید کہنا تھا کہ اگر افسر ایماندار ہو تو وزرا کے لیے بھی کام کرنا مشکل نہیں ہوتا،جب کہ اسی حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ عمران خان جب کسی کو کوئی ذمہ داری دیتے ہیں تو پھر اس کے اوپر کڑی نظر بھی رکھتے ہیں۔میں بھی وزیر رہاں ہو تو مجھے معلوم ہے کہ کس طرح عمران خان وزرا کی نگرنی کرتے ہیں اور کس طرح دوڑاتے ہیں۔

اگر عمران خان کو یہ کہہ دیا جائے کہ ہم نے یہ کام اچھا کیا ہے تو وہ یہ نہیں کہتے کہ ٹھیک ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ مزید کام کرو۔یاد رہے وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ نے آج حلف اٹھا لیا ہے۔وفاقی کابینہ میں شامل فروغ نسیم کو وزارت قانون و انصاف، اسد عمر کو وزارت خزانہ، پرویز خٹک کو وزارت دفاع، شاہ محمود قریشی کو وزارت خارجہ، شیخ رشید احمد کو وزارت ریلوے ، فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات اور غلام سرور خان کو وزارت پیٹرولیم ڈویژن کا قلمدان دیا گیا ہے۔

اسی طرح طارق بشیر چیمہ کو وزارت ریاستی سرحدی امور (سیفران) ، نورالحق قادری کو وزارت مذہبی امور و ہم آہنگی، خالد مقبول صدیقی کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ کمیونی کیشن، شفقت محمود کو فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ و نیشنل ہسٹری، زبیدہ جلال کو وزارت دفاعی پیداوار، شیریں مزاری کو انسانی حقوق کا قلمدان دیا گیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات