سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول 2018کے سلسلے میں کرکٹ میچ کا انعقاد

کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ‘ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر رانا ثناء اللہ

پیر 20 اگست 2018 17:38

سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول 2018کے سلسلے ..
قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سپورٹس ڈیپارٹمنٹ قصور کے زیر اہتمام جشن آزادی سپورٹس فیسٹیول 2018کے سلسلے میں تحصیل پتوکی اور قصور کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان میچ گزشتہ روز شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس میں کھیلا گیا ۔ جس میں بطور مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر قصور رانا ثناء اللہ خاں نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل امیر خاں‘ڈسٹرکٹ اینٹا مالوجسٹ محمد خرم ابراہیم ‘اسسٹنٹ اکائونٹس آفیسر محمد ندیم بٹ ‘تحصیل سپورٹس آفیسر قصور اشفاق احمد ‘تحصیل سپورٹس آفیسر چونیاں عبدالقیوم ‘تحصیل سپورٹس آفیسر پتوکی این اے رانا ‘تحصیل سپورٹس آفیسر اعجاز احمد ‘محمد کاشف اویس ‘ایڈمنسٹریٹر شہباشرپف سپورٹس کمپلیکس ممنون اقبال ‘ایڈمنسٹریٹر روشن بھیلہ عبدالرشید ‘حاجی لیاقت علی اور کھلاڑیوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی ۔

(جاری ہے)

دونوں کرکٹ ٹیموں کے درمیان شاندار کرکٹ میچ کھیلا گیا اور تحصیل پتوکی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ اپنے نام کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ کھیل صحت مند معاشرے کی بنیاد میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔ اس طرح کے ٹورنامنٹس کے انعقاد سے نوجوانوں میں صحت مند سرگرمیوں کو فروغ اور کھلاڑیوں کواپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں بڑی مدد ملے گی ۔

انہوں نے کہا کہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں کے انعقاد سے ہسپتال ویران ہونگے اور ایک صحت مند معاشرہ وجود میں آئے گا۔ بعدازاں ڈسٹرکٹ اکائونٹس آفیسر رانا ثناء اللہ خاں اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر فیصل امیر خاں نے جشن آزادی کے سلسلے میں تمام کھیلوں میں حصہ لینے والے کھلاڑیوں میں میڈلز ‘ٹریک سوٹس‘کیٹس اور ٹرافیاں بھی تقسیم کیں ۔

متعلقہ عنوان :