زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے دوران بند رہے گی

پیر 20 اگست 2018 17:54

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ زراعت پنجاب کی زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے دوران 21اگست (منگل ) سے 23اگست (جمعرات ) تک بند رہے گی جبکہ جمعہ 24اگست سے زرعی ہیلپ لائن دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کر دے گی ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ پنجاب زرعی ہیلپ لائن عید تعطیلات کے سلسلہ میں تین یوم بند رہے گی ۔عید تعطیلات کے بعد 24اگست (جمعہ ) سے زرعی ہیلپ لائن کے اوقات کارصبح 08:00بجے تا شام 08:00بجے ہوں گے۔کاشتکار ان اوقات میں اپنے مسائل کے حل اور جدید زرعی ٹیکنالوجی کے بارے میں رہنمائی حاصل کرنے کے لیے 0800-15000 اور0800-29000پر کال کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :