ْ الائشوں کی بر وقت منتقلی کے کام کو انتہائی ذمہ داری سے انجام دیا جائے ،ڈپٹی کمشنر ویسٹ

پیر 20 اگست 2018 17:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) ڈپٹی کمشنر ویسٹ شازیہ جعفر نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران امن و امان و صفائی ستھرائی اور خصوصا الائشوں کی بر وقت منتقلی کو انتہائی ذمہ داری سے انجام دیں تمام افسران و اہلکار وقت کی پابندی کریں اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کو یقینی بنائیں ڈپٹی کمشنر نے بلدیہ غربی ،محکمہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اشتراک عمل سے تعطیلات کے دوران عوام کو سہولیات فراہم کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ پولیس محکمہ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ غربی کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر I او ر II اور تمام اسسٹنٹ کمشنر بھی موجود تھے اجلاس میں عید الضحیٰ کی تعطیلات کے دوران سماجی رابطہ کو موثر انداز میں چلانے اور وٹس ایپ گروپ تشکیل دینے کی بھی منظوری دی گئی اور مختلف مقامات پر کمپلین سینٹر قائم کئے جائیں ۔