ہالینڈ کی طرف سے نبی ؐ کی حرمت کے منافی خاکوں کا عمل مسلم دنیا کے حکمرانوں کی آپس کی لڑائیوں اور اختلافات کا نتیجہ ہے، راجہ عبدالقیوم خان

اگر مسلم ممالک اپنے مسائل لڑنے کے بجائے ایک ہو جائیں تو کبھی ایسی نوبت نہ آئے ،ریاست جموںوکشمیر کے عوام اپنے پیارے نبی ؐ کی حرمت پر قربان ہونا سب سے بڑی سعادت سمجھتے ہیں، وزیر مذہبی امور آزاد کشمیر

پیر 20 اگست 2018 17:42

مظفرآباد/میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) آزادکشمیر کے وزیر مذہبی امور واوقاف راجہ عبدالقیوم خان نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں کی طرف سے ہمارے نبی ؐ کی حرمت کے منافی خاکوں کا عمل مسلم دنیا کے حکمرانوں کی آپس کی لڑائیوں اور اختلافات کا نتیجہ ہے اگر مسلم ممالک اپنے مسائل لڑنے کے بجائے مل بیٹھ کر حل کر لیں اور ایک ہو جائیں تو کبھی ایسی نوبت نہ آئے ،ریاست جموںوکشمیر کے عوام اپنے پیارے نبی ؐ کی حرمت پر قربان ہونا سب سے بڑی سعادت سمجھتے ہیں اور مسلم ممالک کے حکمرانوں سے اپیل کرتے ہیں آپس کی لڑائیاں بند کرکے خانہ کعبہ میں مل بیٹھیں اور باہمی تنازعات کو حل کرکے وہ تمام وسائل اور توانائیاں جو ایک دوسرے کیخلاف استعمال کررہے ہیں اپنے عوام کی فلاح وبہود کیلئے بروئے کار لائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میرپورحضرت میاں محمد بخش کے عرس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،راجہ عبدالقیوم خان نے کہا کہ وہ اولیاء اللہ کے مزرات کی تنزین وآرائش کے لیے تمام وسائل برئوے کار لائیں گے اور اولیاء اللہ کی تعلیمات کے فروغ کے لیے علمائے مشائخ کی رہنما ئی میں کردار ادا کرینگے ،اولیاء اللہ نے پیار محبت ایثار وخلوص کے ساتھ اللہ کے دین اور مخلوق کی خدمت کی یہی وجہ ہے کہ ان کا نام دنیا سے چلے جانے کے بعد بھی زندہ و تابند ہے۔

(جاری ہے)

راجہ عبدالقیوم خان نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ جموںوکشمیر اور سیز فائر لائن پر بھارتی افواج کے مظالم کیخلاف ساری دنیا میں سفارت خانوں کو تحریک کیا جائے اور سلامتی کونسل سمیت انسانی حقوق کے اداروں میں پوری قوت سے آواز اُٹھائی جائے۔