کالعدم تنظیموں کو صدقات ،عطیات کھالوں سمیت کسی قسم کی معاونت قابل گرفت جرم ہے ،محکمہ داخلہ پنجاب

پیر 20 اگست 2018 17:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) محکمہ داخلہ پنجاب نے 72زیر نگرانی اور کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کرتے ہوئے عوام کو خبردار کیاہے کہ کالعدم یا زیر نگرانی تنظیموں کی مالی معاونت ،امداد یا سہولیات فراہم کرنا قابل گرفت جرم ہے لہذا ایسی کسی بھی تنظیم کی مالی معاونت نہ کی جائے ۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ کالعدم و زیر نگرانی تنظیموں میں لشکر جھنگوی ،سپاہ محمد پاکستان ،جیش محمد ،لشکر طیبہ ،سپاہ صحابہ پاکستان ،تحریک جعفریہ پاکستان ،تحریک نفاذ شریعت محمد ،تحریک اسلامی ،القاعدہ ،ملت اسلامیہ پاکستان ،خدام الاسلام ،اسلامی تحریک پاکستان ،جمیعت الانصار ،جماعت الفرقان ،حزب التحریر ،خیر الناس انٹرنیشنل ٹرسٹ ،بلوچستان لبریشن آرمی ،اسلامک سٹوڈنٹس موومنٹ آف پاکستان ،لشکر اسلامی ،انصار الاسلام ،حاجی نامدار گروپ ،تحریک طالبان پاکستان ،بلوچستان ریپبلکن آرمی ،بلوچستان لبریشن فرنٹ ،لشکر بلوچستان ،بلوچستان لبریشن یونائیٹڈ فرنٹ ،بلوچستان مسلح دفاع تنظیم ،شیعہ طلبہ ایکشن کمیٹی گلگت ،مرکز سبیل آرگنائزیشن گلگت ،تنظیم نوجواناں اہلسنت گلگت ،پیپلز امن کمیٹی (لیاری )،اہلسنت والجماعت ،الحرمین فائونڈیشن ،رابطہ ٹرسٹ ،انجمن امامیہ گلگت بلتستان ،مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن گلگت ،تنظیم اہلسنت والجماعت گلگت ،بلوچستان بنیاد پرست آرمی ،تحریک نفاذامن ،تحفظ حدود اللہ ،بلوچستان وجہ لبریشن آرمی ،بلوچ ریپبلکن پارٹی آزاد ،بلوچستان یونائیٹڈ آرمی اسلام مجاہدین ،جیش محمد ،بلوچستان نیشنل لبریشن آرمی ،خانہ حکمت گلگت بلتستان گلگت ،تحریک طالبان سوات ،تحریک طالبان مہمند ،طارق گیدار گروپ ،عبداللہ اعظم بریگیڈ ،ایسٹ ترکمانستان اسلامک موومنٹ ،اسلامک موومنٹ آف ازبکستان ،اسلامک جہاد یونین ،313بریگیڈ ،تحریک طالبان باجوڑ ،امر باالمعروف ونہی عن المنکر (حاجی نامدار گروپ )،بلوچ سٹوڈنٹ آرگنائزیشن آزاد ،یونائیٹڈ بلوچ آرمی ،جیئے سندھ متحدہ محاز ،داعش /آئی ایس آئی ایل /آئی ایس /آئی ایس آئی ایس ،جماعت الاحرار ،لشکر جھنگوی العالمی ،انصار الحسین ،تحریک آزادی جموں کشمیر ،غلامان صحابہ ،معمار ٹرسٹ ،جماعت الدعواة ،فلاح انسانیت فائونڈیشن ،الاختر ٹرسٹ ،الرشید ٹرسٹ اور تحریک آزادی جموں وکشمیر شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ داخلہ پنجاب نے عوام سے کہاکہ عوام اپنے صدقات ،عطیات ،خیرات اور کھالیں صرف اور صرف فلاحی تنظیمون کو دیں اور کسی بھی صورت کالعدم تنظیموں کو مالی معاونت نہ کریں ۔ایسے کالعدم اداروں کی مالی معاونت انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997اور اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل ایکٹ 1948کے تحت قانوناً جرم ہے ۔جس کی سزاء 5سے 10برس تک قید ،ایک کروڑ روپے جرمانہ یا دونوں سزائیں ہو سکتی ہیں ۔اس کے علاوہ مجرم کی ذاتی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد بحق سرکار ضبط ہو سکتی ہے ۔