ایشین گیمز کبڈی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کو ایران کے ہاتھوں شکست

پیر 20 اگست 2018 18:16

ایشین گیمز کبڈی ٹورنامنٹ، پاکستانی ٹیم کو ایران کے ہاتھوں شکست
جکارتہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) اٹھارہویں ایشین گیمز مینز کبڈی ٹورنامنٹ میں پاکستان کو ایران کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں پیر کو کھیلے گئے گروپ بی کے میچ میں ایران نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے پاکستان کو 20 کے مقابلے میں 36 پوائنٹس سے ہرا کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کی، پاکستانی ٹیم نے پہلے میچ میں ملائیشیا کو ہرایا تھا، گرین شرٹس ایونٹ میں اپنا تیسرا گروپ میچ آج منگل کو انڈونیشیا کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :