Live Updates

مرزا شہزاد اکبر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مقرر

پیر 20 اگست 2018 18:23

مرزا شہزاد اکبر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب مقرر
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) وزیر اعظم عمران خان نے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی برائے احتساب مقرر کردیا۔گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے الیکشن میں کامیابی کے بعد خود سے احتساب شروع کرنے کا اعلان کیا تھا اور گزشتہ روز بھی قوم سے پہلے خطاب میں انہوں نے ملک میں اس حوالے سے اصلاحات نافذ کرنے کا کہا تھا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے اب اپنے اعلان کو عملی جامہ پہنانے اور احتساب کے عمل کو تیز کرنے کے لیے مرزا شہزاد اکبر کو معاون خصوصی مقرر کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق مرزا شہزاد اکبر کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔یاد رہے کہ بیرسٹر مرزا شہزاد اکبر سابق اسپیشل نیب پراسیکیوٹر رہے ہیں اور انہیں احتساب عدالتوں کے معاملات پر بھی دسترس حاصل ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات