دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچن والے 20 لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کرلیا

پیر 20 اگست 2018 18:32

دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچن والے 20 لاکھ سے ..
مکہ مکرمہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) دنیا بھر سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لئے حجاز مقدس پہنچنے والے 20 لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کرلیا ہے۔ پیر اور منگل کی درمیانی شب مزدلفہ میں کھلے آسمان تلے قیام کے بعد (کل) منگل 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد منیٰ پہنچیں گے۔ پیر کو منیٰ سے میدان عرفات میں ایک لاکھ 84 ہزار 210 پاکستانیوں سمیت 20 لاکھ سے زائد افراد نے فریضہ حج ادا کیا۔

مسجد نمرہ میں خطبہ حج کے بعد نماز ظہر اور نماز عصر ایک ساتھ ادا کی۔ نماز عصر سے نماز مغرب تک وقوف کیا۔

(جاری ہے)

نماز مغرب کے بعد حاجیوں کے لئے حکم ہے کہ وہ فوری طور پر میدان عرفات چھوڑ کر مزدلفہ پہنچیں۔ مزدلفہ پہنچ کر شیطان کو مارنے کے لئے کنکریاں چننے کے ساتھ ساتھ نماز مغرب اور نماز عشاء ایک ساتھ ادا کی اور رات کھلے آسمان تلے گزارنے کے بعد نماز فجر کے بعد قائم کی گئی دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی منیٰ پہنچیں گے جہاں پہلے دن شیطان کو کنکریاں مارنے اور قربانی کرنے کے بعد بال منڈوائیں گے اور احرام کھول دیں گے۔ اسی طرح دوسرے اور تیسرے دن بھی شیطان کو کنکریاں مارنے کے ساتھ ساتھ بیت الله شریف کے طواف زیارت کے لئے مکہ مکرمہ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :