Live Updates

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پیر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

پیر 20 اگست 2018 18:32

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پیر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے پیر کو اپنی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔ اس موقع پر سیکریٹری ہیلتھ کیپٹن (ر) زاہد سعید، ڈی جی ہیلتھ اور دیگر افسران نے وزارت کے امور کے بارے میں وفاقی وزیر کو بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی نے کہا کہ عمران خان کے وژن کے مطابق صحت کے شعبہ میں عملی اقدامات کرنا چاہتے ہیں، صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز اور اہم پروگراموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لیں گے کہ آئندہ کیلئے جامعہ اور مضبوط حکمت عملی وضع کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے وژن پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ صحت مند قوم ہی ایک ترقی یافتہ قوم بن سکتی ہے، صحت کے شعبہ میں بہتری کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان کا غریب طبقہ صحت کی سہولیات سے محروم ہے اس پر خصوصی توجہ دیں گے۔ میرٹ اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہر صورت شفافیت کو یقینی بنائیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات