Live Updates

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے

نادرا کی معاونت سے پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آن لائن ووٹنگ کا نظام تیار کرلیا گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 18:40

پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانی ضمنی انتخابات میں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تاز ترین اخبار-20اگست 2018ء) :پاکستانی تاریخ میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔ نادرا کی معاونت سے پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آن لائن ووٹنگ کا نظام تیار کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ بدل گئی ،ان ضمنی انتخابات میں پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ کا حق استعمال کریں گے۔

نادرا کی معاونت سے پہلی مرتبہ سمندر پار پاکستانیوں کے لیے آن لائن ووٹنگ کا نظام تیار کرلیا گیا۔سمندر پار پاکستانی پہلی مرتبہ کمپیوٹر یا سمارٹ فون کے ذریعے ووٹ ڈال سکیں گے۔ووٹ کے لیے نائیکو کارڈ، مشین ریڈایبل پاسپورٹ اور ای میل درکار ہوتا ہے۔ووٹ ڈالنے کے لیے سب سے پہلے آن لائن سسٹم میں اندراج کروانا ہوگا۔

(جاری ہے)

آن لائن سسٹم خودکار ہوگا۔

خودکار سسٹم سب سے پہلے بطور پاکستانی ووٹر کی اہلیت جانچے گا۔تصدیق کے بعد اوورسیز پاکستانی کو تصدیقی ای میل موصول ہوگا۔جس کے بعد خود کار نظام ووٹر کا نام متعلقہ مقامی لسٹ سے نکال دے گا اور پھر انتخابات سے قبل ووٹر کو پاسورڈ ارسال کیا جائے گا۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی تھی ۔جو انتخابات سے قبل بھی عدالت میں زیر سماعت تھی ۔اس کیس کی سماعت چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کر رہا تھا۔بعد ازاں تحریک انصاف کے موقف کو تسلیم کرتے ہوئے اوورسیز ووٹرز کو ووٹ کا حق دے دیا گیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات