شہباز شریف کی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ،آشیانہ اقبال کیسز کی تحقیقات کے سلسلہ میں نیب لاہور میں پیشی

سابق وزیراعلیٰ پونے دو گھنٹے تک نیب لاہور کے دفتر میں موجود رہ کر تحقیقاتی ٹیم کے سوالات کے جوابات دئیے ‘ ذرائع

پیر 20 اگست 2018 18:46

شہباز شریف کی پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ،آشیانہ اقبال کیسز کی تحقیقات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب و مسلم لیگ(ن) کے صدر محمد شہباز شریف پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی اور آشیانہ اقبال کیسز کی تحقیقات کے سلسلہ میں نیب لاہور میں پیش ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف پونے دو گھنٹے تک نیب لاہور کے دفتر میں موجود رہے جن سے نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے مختلف سوالات کے جوابات پوچھے ۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کو پہلے ہی سوالنامہ دیدیا گیا تھا جس کے مطابق انہوں نے جوابات دئیے ۔