Live Updates

پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ،ْوزیر اعظم عمران خان

چین اورپاکستان ہرموسم کے دوست ہیں ، امید ہے سی پیک مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا ،ْچینی وزیر اعظم کی عمران خان کو دورے کی دعوت

پیر 20 اگست 2018 19:01

پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے ،ْوزیر اعظم عمران خان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی میں چینی محنت کشوں کا کردار قابل ستائش ہے ،ْ پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کوچینی وزیراعظم لی کی چیانگ نے ٹیلی فون کرکے حکومت بنانے پرمبارکباد دی اورتعلقات کومزید قریب لانے کے لیے مل کرکام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

چینی وزیراعظم نے عمران خان کو چین کے دورے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ چین اورپاکستان ہرموسم کے دوست ہیں ، امید ہے سی پیک مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دورحکومت میں پاک چین تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، پاکستان چین کے سماجی شعبوں ، کرپشن و غربت کے خاتمہ کے لیے تجربات سے مستفید ہونا چاہتا ہے، سی پیک نیشنل پراجیکٹ ہے اورترجیحات میں شامل ہے، پاکستان کی ترقی میں چینی ورکرز کا کردار قابل ستائش ہے اور پاک چین اسٹریٹیجک تعلقات کو مزید مضبوط کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات