Live Updates

پاکستان سے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں ،ْمودی کا عمران خان کو خط

پر امن طریقے سے تمام مسائل کا حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے ،ْ پاکستانی وزیر اعظم کے نام خط کا متن

پیر 20 اگست 2018 19:01

پاکستان سے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں ،ْمودی کا عمران خان کو خط
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) بھارتی وزیر اعظم نریندر سنگھ مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کے نام اپنے ایک خط میں انہوں نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ ہم پاکستانی حکومت کے ساتھ تمام معاملات بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے ہیں۔

مودی کا اپنے خط میں کہنا تھا کہ پر امن طریقے سے تمام مسائل کا حل دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے اور دونوں ملکوں کی حکومتیں مشترکہ کوششوں سے ہی خطے سے دہشتگردی کا خاتمہ کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ دہشتگردی نے خطے کے امن کو بری طرح تباہ کیا جس سے معاشی اور سیاسی سرگرمیوں کو شدید نقصان پہنچا ، ان کو دوبارہ شروع کرنے کیلئے دونوں ملکوں کو آپس میں بامقصد بات چیت کرنا ہوگی تاکہ خطے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔

اس سے قبل پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی پریس کانفرنس میں بھارت پر زور دیا تھا کہ وہ مسئلہ کشمیر کو ایک حقیقت تسلیم کرے اور اس کے حل کیلئے مذاکرات کا راستہ اختیار کرے کیونکہ دونوں ملکوں کے درمیان سب سے بڑا مسئلہ کشمیر کا ہے جس کے حل کے بغیر خطے میں امن کا قیام یقینی قرار نہیں دیا جا سکتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات