نیب خیبر پختونخوا نے سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن کے الزامات پر انکوائریوں کی منظوری دیدی

پیر 20 اگست 2018 19:09

نیب خیبر پختونخوا نے سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) نیب خیبر پختونخوا ریجنل بورڈ کے اجلاس میں سرکاری محکموں کے افسران اور اہلکاروں کے خلاف کرپشن کے الزامات پر انکوائریوں کی منظوری دیدی گئی ۔ریجنل بورڈ کا اجلاس ڈی جی فرمان اللہ کی زیرصدارت اجلاس میں ہوا۔

(جاری ہے)

نیب خیبر پختونخوا ریجنل بورڈ اجلاس میں خیبر پختونخوا محکمہ ثقافت کے پراجیکٹ میں مبینہ کرپشن کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ،قبائلی اضلاع کے محکمے ایریگیشن کے سابق ایکسئین پیر یوسف شاہ کے خلاف بھی کرپشن تحقیقات منظوری دی گئی ،ضلع خیبرکے اکاونٹ آفیسرمحمد طارق کے خلاف بھی کروڑوں روپے کے اثاثوں کی تحقیقات سمیت محکمہ جنگلات اورٹرانسپورٹ افسران کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال پر انکوائری کی منظوری دی گئی ،اجلاس میں اے ٹی سی کورٹ کی تعمیر کا ٹھیکہ دینے پر سی اینڈ ڈبلیو مردان اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :