فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کے بینک اکائونٹس منجمد نہیں کئے‘پرنٹ میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے سے متعلق غلط تاثر دیا گیا ہے‘ ایف بی آر

پیر 20 اگست 2018 19:23

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے نان فائلرز کے بینک اکائونٹس منجمد نہیں کئے‘پرنٹ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرز کے بینک اکائونٹس منجمد نہیں کئے۔

(جاری ہے)

پیر کو ایف بی آر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پرنٹ میڈیا کے ایک حصہ کی جانب سے انکم ٹیکس کے گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے بینک اکائونٹس منجمد کرنے سے متعلق غلط تاثر دیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ اس کی جانب سے ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں۔ مزید برآں ٹیکس قانون کسی بھی شخص کو خواہ وہ فائلر ہو یا نان فائلر اپنے بینک اکائونٹس سے ٹرانزیکشن کرنے سے نہیں روکتا۔