ڈی آئی خان‘ چنگ چی اور کار میں تصادم‘ ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی

پیر 20 اگست 2018 19:26

ڈی آئی خان‘ چنگ چی اور کار میں تصادم‘ ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی
ڈی آئی خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اگست2018ء) شیخ یوسف چوک کے قریب چنگ چی اور کار تصادم کے نتیجے میں چنگ چی میں سوار ایک شخص جاں بحق ،تین زخمی ہوگئے ‘زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ بنوں روڈ شیخ یوسف چوک کے قریب چنگ چی اور کار میں تصادم کے نتیجے میں چنگ چی میں سوار ہیبت خان ولد محمد نواز قوم لودھران سکنہ محلہ جوگیانوالہ ،اس کا بیٹا محمد اشرف ،چنگ چی ڈرائیو رمحمد اصغر ولد غلام اکبر سکنہ بلوچ وانڈہ اور وحید اللہ ولد محمدایوب مروت سکنہ بلوچ وانڈہ شدید زخمی ہوگئے ۔

زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر ایک زخمی ہیبت اللہ کو تشویشناک حالت کے باعث ملتان ریفر کیاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا اور راستے میں ہی جاں بحق ہوگیا ۔متوفی کی لاش پوسٹمارٹم کے بعد لواحقین کے حوالے کردی گئی۔پولیس نے کار ڈرائیو رکے خلاف ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرکے اسے حراست میں لے لیا ۔